Wed. May 29th, 2024
بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹریشن کا مکمل طریقہ کار

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام غریب اور مستحق لوگوں کی مالی امداد کرنے کے لیے بنایا گیا ہے اس کا مقصد ملک میں غربت کو ختم کرنا ہے اور لوگوں کو مستحکم بنانا ہے یہ ایک فلاحی پروگرام ہے جس کو 2008 میں شروع کیا گیا تھا شروع میں اس کو چند اضلاع میں لانچ کیا گیا تھا لیکن اب یہ پورے ملک میں پھیل چکا ہے اور نقد رقم فراہم کرنے کا سب سے بڑا پروگرام ہے

اگر ابھی تک آپ نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹریشن نہیں کرائی تو ابھی اپنی رجسٹریشن کروایں اور جلدی سے 9 ہزار روپے کی رقم حاصل کریں

اس پروگرام کے ذریعے لوگوں کی مختلف طریقوں سے امداد کی جاتی ہے پہلے اس پروگرام میں صرف غریب لوگوں کو امداد دی جاتی تھی لیکن اب یہ طلبہ کو تعلیمی وظائف دیتا ہے بزرگوں جن کی عمر ساٹھ سال سے زیادہ ہے ان ان کو بھی امداد فراہم کرتا ہے اس کے علاوہ یہ معذور افراد کو بھی ہر ماہ 2000 روپے کی امداد فراہم کرتا ہے پاکستان میں بڑھتے ہوئے صحت کے مسائل اور بیماریوں کی وجہ سے اس پروگرام میں حاملہ خواتین اور دو سال سے کم بچوں کو بھی امداد فراہم کی جاتی ہے

You Can Also Read: BISP Helpline Number for Registration 

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹریشن کا مکمل طریقہ کار

بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹریشن ہونے کے بعد آپ کو ہر تین ماہ بعد 9 ہزار روپے کی امداد دی جاتی ہے اس پروگرام میں رجسٹریشن کا طریقہ کار آسان بنایا گیا ہے


سب سے پہلے آپ کو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے دفتر میں جانا ہے
آپ کو اپنا قومی شناختی کارڈ نمبر اور اگر آپ کے بچے سکول میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں تو ان کا بے فارم نمبر ساتھ لے کر جانا ہے
وہاں پر ان کے نمائندے آپ کی رجسٹریشن کرینگے
اس کے بعد آپ کو اس پروگرام میں شامل کر لیا جائے گا
شامل ہونے کے بعد آپ کو چیک کرنا ہے کہ آیا آپ اس پروگرام میں اہل ہے بھی یا نہیں
اس کا طریقہ کار بھی ہم آپ کو بتائیں گے

بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام میں اہلیت جاننے کا طریقہ

بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام میں اہلیت جانے کا طریقہ کار بالکل آسان آپ کو درج ذیل اقدامات پر عمل کرنا ہوگا
آپ کو اپنا قومی شناختی کارڈ نمبر 81 71 پر سینڈ کرنا ہوگا
یہ میسج آپ کو اپنی سم کے ذریعے کرنا ہوگا جو کہ آپ کے نام پر رجسٹر ہو
آپ کو کچھ ہی دیر میں آپ کی اہلیت کے بارے میں بتا دیا جائے گا
ہونے کی صورت میں آپ اپنے نزدیکی ایچ بی ایل اے ٹی ایم میں جاکر رقم حاصل کر سکتے ہیں

اہلیت کا معیار

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں اہل ہونے کے لیے بی ائی ایس پی پروگرام کی جانب سے کچھ اہلیت کا معیار بنایا گیا ہے جن پر پورا اتر کر اپ بی ائی ایس پی پروگرام میں اہل ہو سکتے ہیں.

درخواست گزار کا غریب اور مستحق ہونا ضروری ہے

انتہائی غربت کی زندگی گزار رہا ہو اور غربت کا سکور بھی 20 سے کم ہو

درخواست گزار کا کسی بھی قسم کا کوئی زرعی یا کمرشل پلاٹ نہ ہو۔

قریبی رشتہ دار سرکار ملازم نہ ہو

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Discover more from 8171 Ehsaas Program

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading